رحیم یار خان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال بھی جیل میں نہیں ہوا اور چلانا شروع کر دیا۔
رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ "میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا کہ 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے۔”
انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ "ہم جیتیں گے اور وزیراعظم بلاول ہوں گے۔”
صدر مملکت نے اپنے جیل کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ جیل کی مشکلات کا اصل اندازہ لمبے عرصے بعد ہوتا ہے۔

