راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔ معائنے کے بعد طبی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم ضروری طبی سامان کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ طبی ٹیم میں ڈاکٹر رفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف کے علاوہ ٹیکنیشنز بھی شامل تھے۔
ایک گھنٹے تک معائنہ
ڈاکٹروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ طبی ٹیم اپنے ساتھ مختلف طبی آلات اور ادویات بھی لے کر آئی تھی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا۔
طبی ٹیم جلد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 فروری تک عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

