کراچی/لاہور: بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے اور اب نمیبیا کے خلاف آئندہ میچ کواٹر فائنل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ پاکستان کے لیے "ڈو یا ڈائی” کی نوعیت کا ہو گا۔ اگر قومی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو کر گھر واپسی کا سفر طے کرنا پڑے گا۔
امریکہ کو فائدہ
پاکستان کی شکست کی صورت میں امریکی کرکٹ ٹیم سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔ یہ امریکی ٹیم کے لیے تاریخی کامیابی ہو گی۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نمیبیا کے خلاف مکمل یکسوئی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
فینز نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی فتح کے لیے دعاگو ہیں۔

