ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل اسکول میں فینکس فیسٹ و ماورکس 2026 کا شاندار اختتام، 40 سے زائد اسکولوں کے 2500 طلبہ کی شرکت

IMG 20260216 WA1029


اسلام آباد، 15 فروری: Westminster International School میں پانچ روزہ بین المدارس میگا فیسٹیول فینکس فیسٹ و ماورکس 2026 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ جڑواں شہروں کے 40 سے زائد تعلیمی اداروں کے 2500 سے زیادہ طلبہ و طالبات نے اس منفرد ایونٹ میں شرکت کی، جہاں کھیل، تخلیقی صلاحیتوں اور قیادت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

img 20260216 wa083717814066138619847375
ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل اسکول میں فینکس فیسٹ و ماورکس 2026 کا شاندار اختتام، 40 سے زائد اسکولوں کے 2500 طلبہ کی شرکت 3


تقریب کی افتتاحی نشست میں پاکستان کی نامور ٹینس اسٹار Sara Mansoor نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ قومی چیمپئن سارہ منصور پاکستان کی نمائندگی بین الاقوامی مقابلوں، بشمول Fed Cup میں کر چکی ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں، خصوصاً طالبات کے لیے ایک متاثر کن مثال سمجھی جاتی ہیں۔
پانچ روزہ فیسٹیول میں روایتی کھیلوں کے ساتھ پہلی بار پیڈل کو بھی شامل کیا گیا۔ کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال اور ٹیبل ٹینس کے علاوہ فٹسل، آرم ریسلنگ، شطرنج، کیلیسٹینکس، فوس بال، رسہ کشی اور ای گیمز کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔
فینکس اور ماورکس کی کیٹیگریز میں تقسیم اس ایونٹ میں ادبی و تخلیقی سرگرمیوں کو بھی نمایاں مقام دیا گیا، جن میں مصوری، کہانی نویسی، شاعری، گائیکی اور دیگر ہم نصابی مقابلے شامل تھے۔ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ ہمہ جہتی تعلیم اور صحت مند مقابلے کے فروغ کی عملی مثال ہے۔

متعلقہ پوسٹ