شہباز شریف واشنگٹن میں منعقدہ غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کا مشن ہے اور آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف ممالک کے رہنماؤں اور سفارتی وفود نے شرکت کی۔
فلسطینیوں کا حق دلانے پر زور
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔
آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ان کا بنیادی حق ہے۔
غزہ میں دیرپا امن کے لیے سیزفائر کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ثابت ہوسکتا ہے اور دعا ہے کہ عالمی برادری پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہو۔
صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف
وزیراعظم نے تنازعات کے حل میں صدر ٹرمپ کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی اور ہزاروں قیمتی جانیں بچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچانے میں صدر ٹرمپ کا کردار اہم رہا۔


