ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: پاک-نیوزی لینڈ میچ بارش کی نذر

IMG 20260221 WA2000


کولمبو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جانے والا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ تقسیم کر دیا گیا۔
میچ سے قبل پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم آسمان سے ہونے والی مسلسل بارش نے کھیل کا آغاز ہونے ہی نہ دیا اور ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔ طویل انتظار کے بعد امپائرز نے باضابطہ طور پر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ نتیجہ پاکستان کے لیے مایوس کن ثابت ہوا کیونکہ ٹیم کو اس اہم مرحلے میں جیت کی اشد ضرورت تھی۔ اب پاکستان کی نظریں 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ پر ٹکی ہوں گی، جو ان کے سپر 8 سفر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ