سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا، افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی شہداء کے لہو کا بدلہ ہے — طارق فضل چودھری

IMG 20260222 WA1002


وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے افغانستان میں پاکستانی فضائیہ کی کامیاب کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا واضح جواب دے دیا گیا ہے اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ہر اس ماں کے آنسوؤں کا جواب ہے جس نے اپنے بیٹے کو وطن کی دفاع میں قربان کیا، اور ہر اس بچے کے خوابوں کا تحفظ ہے جو ایک محفوظ پاکستان چاہتا ہے۔ 
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی کرنے والے یاد رکھیں کہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اپنی سرزمین، عوام اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان نے انٹیلی جنس بنیاد پر جوابی کارروائی میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی اور اس کے اتحادیوں کے سات دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حکومتی بیان کے مطابق حالیہ خودکش حملوں میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں کے واقعات میں افغانستان میں موجود قیادت ملوث تھی۔

متعلقہ پوسٹ