"عالمی طاقتیں ایران کو سر جھکانے پر مجبور کرنا چاہتی ہیں” — صدر پزشکیان کا اعلانِ مزاحمت

IMG 20260222 WA1595


تہران (نمائندہ خصوصی) — ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تمام سختیوں اور مسائل کے باوجود ایران کسی بھی آزمائش کے سامنے ہار نہیں مانے گا۔
صدر پزشکیان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف محاذوں پر متحرک ہیں، لیکن ایرانی عوام اور حکومت نے ہمیشہ مشکل حالات میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی یہی روش اپنائی جائے گی۔
اسی دوران تہران نے ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے یورپی یونین کی بری، بحری اور فضائی افواج کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز پالیسیوں اور پابندیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
یہ اعلان ایران اور مغربی دنیا کے درمیان تعلقات میں ایک نئی اور سنگین کشیدگی کی علامت ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد ایران اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں اور خطے میں عدم استحکام بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ پوسٹ