کولمبو — پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اگلے دو اہم میچز کھیلنے کے لیے کولمبو سے کینڈی پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم آج پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان 24 فروری کو انگلینڈ اور 28 فروری کو میزبان سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔
واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے لیے آئندہ دونوں میچز انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔

