لندن: پِٹ بل کے کنسرٹ میں 22 ہزار سے زائد مداح گنجے روپ میں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

IMG 20260716 WA1753


لندن: امریکی ریپر پِٹ بل کے لندن میں منعقد ہونے والے شاندار کنسرٹ نے موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد تاریخ رقم کر دی، جہاں 22 ہزار سے زائد مداحوں نے گنجے سر جیسی دکھائی دینے والی مصنوعی ٹوپیاں (بالڈ کیپس) پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کنسرٹ میں 22 ہزار 141 افراد نے ایک ساتھ بالڈ کیپس پہن کر شرکت کی، جس کے نتیجے میں ایک ہی مقام پر سب سے زیادہ افراد کے بالڈ کیپس پہننے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔
مداحوں نے پِٹ بل کے مشہور انداز کو اپناتے ہوئے بالڈ کیپس، سیاہ چشمے اور رسمی لباس پہن کر کنسرٹ کا حصہ بنے، جس سے پورا اسٹیڈیم ایک منفرد منظر پیش کرنے لگا۔
یہ غیر معمولی لمحہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے اس ریکارڈ کو موسیقی اور مداحوں کے جوش و جذبے کا یادگار مظاہرہ قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ