پاکستان میں پیٹرول ذخائر خطرناک حد تک کم، صرف 15 دن کا اسٹاک باقی: آئل کمپنیوں کا حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ


اسلام آباد: بیورو رپورٹ محمد سلیم سے

پاکستان میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) نے ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت سے خبردار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
تیل کمپنیوں کے مطابق ملک میں اس وقت صرف 15 روز کی ضرورت کے برابر پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کا ذخیرہ موجود ہے، جو توانائی کی فراہمی کے حوالے سے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔
کمپنیوں نے حکومت کو ارسال کیے گئے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ٹرانسپورٹ، صنعتی سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
آئل کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی درآمد، سپلائی چین اور ذخائر کے انتظام سے متعلق فوری فیصلے کیے جائیں تاکہ ملک میں ایندھن کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ