میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے 500 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین سوار تھے

IMG 20260716 WA1833


ینگون/نیویارک: میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے کے بعد تقریباً 500 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متاثرین میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین شامل تھے۔
بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (IOM) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (UNHCR) کے مشترکہ بیان کے مطابق دونوں کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی ریاست راکھین سے روانہ ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بعض مسافروں نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں سے سفر شروع کیا تھا۔ ایک کشتی میں 250 جبکہ دوسری میں 280 افراد سوار تھے۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کشتیوں کے حادثے میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش اور صورتحال کا جائزہ جاری ہے۔

متعلقہ پوسٹ