امریکہ میں تاریخی برفانی طوفان، نیویارک میں سفری پابندی، نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

IMG 20260223 WA0449


واشنگٹن / نیویارک — امریکہ کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 4 کروڑ سے زائد افراد بلیزرڈ وارننگ کی زد میں ہیں۔
نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے اتوار کی رات 9 بجے سے پیر دوپہر 12 بجے تک تمام غیر ہنگامی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کر دی   اور شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ شہر میں 18 سے 20 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بعض جنوبی علاقوں میں 24 انچ تک برف باری متوقع ہے۔ 
نیوجرسی کی گورنر میکی شیریل نے بھی ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔   نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹیکٹ میں بلیزرڈ وارننگ نافذ ہے جبکہ نیوجرسی کے بعض حصوں میں 20 سے 30 انچ تک برف باری کا خدشہ ہے۔ 
جے ایف کے ایئرپورٹ پر پیر کی 82 فیصد، لاگارڈیا پر 91 فیصد اور بوسٹن لوگن ایئرپورٹ پر 86 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔  میئر ممدانی نے پیر کو سرکاری اسکولوں میں بھی مکمل چھٹی کا اعلان کیا — یہ 2019 کے بعد پہلا باضابطہ اسنو ڈے ہے۔

متعلقہ پوسٹ