کینیڈا: مشہور پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال، گیمنگ کمیونٹی سوگوار


ٹورنٹو — مشہور پب جی موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد، المعروف "وائے ٹی”، کے اچانک انتقال کی خبر نے گیمنگ کی دنیا اور ان کے لاکھوں مداحوں کو سوگوار کر دیا۔ کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں موٹر سائیکل حادثے میں ان کی موت کی خبر ان کے قریبی دوستوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔
فاروق احمد نے پب جی موبائل سے متعلق ویڈیوز اور گیمنگ کانٹینٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں مداح بنائے تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل "Farooq Ahmad YT” کے تقریباً ۹ لاکھ ۲۵ ہزار سبسکرائبرز تھے، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے تقریباً ۸۵ ہزار فالوورز تھے۔ وہ اپنی ویڈیوز میں مہنگے UC purchases، نایاب آئٹمز اور ویپن اپ گریڈز دکھانے کی وجہ سے خاص طور پر مشہور تھے۔
پب جی موبائل نے ایکس (ٹوئٹر) پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کمیونٹی نے اپنا ایک عزیز ساتھی کھو دیا ہے، اور فاروق کو جوش، محبت اور بے شمار ناقابلِ فراموش یادیں چھوڑنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کئی معروف گیمنگ کریئیٹرز نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں یاد کیا۔

متعلقہ پوسٹ