پی ٹی آئی احتجاج کیس: خصوصی عدالت پولیس پر برس پڑی، بڑے ملزمان آزاد غریب زیرِ عتاب

IMG 20260226 WA2589


اسلام آباد — پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی افسران کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب اشتہاری ملزمان سرعام اسلام آباد کی گلیوں میں گھوم رہے ہیں تو پولیس کو یہ کیوں معلوم نہیں کہ کون کون مقدمات میں مطلوب ہے؟
جج طاہر عباس سپرا نے سخت لہجے میں سوال اٹھایا کہ کیا پولیس صرف اپنی مرضی کے افراد کا چالان پیش کر رہی ہے جبکہ اصل اور بڑے ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہیں؟ انہوں نے واضح کیا کہ عدالت اس دوہرے معیار کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
عدالتی مشاہدے کے مطابق ان مقدمات میں بظاہر غریب اور کم وسائل افراد کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بااثر اور نامزد اشتہاری ملزمان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
خصوصی عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ تمام اشتہاری ملزمان کی فہرست مرتب کر کے ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور اگلی پیشی پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے، بصورتِ دیگر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ