(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے نجی شعبے کیلئے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات بدھ 18 مارچ ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔
ترجمان نے نجی اداروں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ لیبر لا کے ایگزیکیٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیرا گراف میں درج ہدایات کی تعمیل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری !عید سے قبل ملازمین کیلئے بڑا اعلان


