آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے: آرامکو

IMG 20260311 WA1865


طویل بندش عالمی معیشت کے لیے شدید نتائج کا باعث بن سکتی ہے
سعودی آرامکو نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
سی ای او کے مطابق "ہم نے ماضی میں بھی رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے، مگر حالیہ جنگ خطے کی تیل اور گیس کی صنعت کو درپیش اب تک کا سب سے بڑا بحران ہے۔”
بیان میں مزید خبردار کیا گیا کہ بندش جتنی طویل ہوگی، عالمی معیشت کے لیے نتائج اتنے ہی شدید ہوں گے، جس سے بین الاقوامی توانائی منڈیوں میں سنگین تشویش پائی جاتی ہے۔
یہ صورتحال عالمی توانائی سلامتی کے لیے ایک اہم انتباہ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کے سب سے اہم تیل گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ پوسٹ