واشنگٹن ڈی سی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ترسیلاتِ زر روڈ شو کے موقع پر پاکستانی ڈائسپورا کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ یہ تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
وزیر خزانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی خارجی استحکام کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی کمترین سطح پر ہونے کے باوجود بھی آر ڈی اے اکاؤنٹس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، جو حکومت کی اس اسکیم سے غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے۔
وزیر خزانہ نے اسکیم میں متعارف کرائی گئی نئی سہولتوں اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی تعریف کی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ آر ڈی اے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

