پاکستان کی سفارت کاری: اسرائیل نے ایرانی وزیر خارجہ اور اسپیکر کو نشانہ بنانے کا ارادہ ترک کر دیا

images 14 7


اسلام آباد / تہران — 26 مارچ 2026
خبر رساں ادارے رائٹرز نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اپنی ہٹ لسٹ سے اس وقت ہٹایا جب پاکستان نے واشنگٹن پر زور دیا کہ ان دونوں اہم شخصیات کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ 
پاکستانی حکام کے مطابق اسرائیل کے پاس ان دونوں شخصیات کے مقامات (coordinates) موجود تھے اور وہ انہیں ختم کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ پاکستانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ "اسرائیلیوں کے پاس ان کے کوآرڈینیٹس تھے اور وہ انہیں نشانہ بنانا چاہتے تھے، ہم نے امریکہ کو پیغام دیا کہ اگر یہ بھی ختم ہو گئے تو بات کرنے کے لیے کوئی نہیں بچے گا، اس پر امریکہ نے اسرائیل کو پیچھے ہٹنے کو کہا۔” 
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات کو کم از کم پانچ دنوں کے لیے عارضی تحفظ دیا گیا ہے جب کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے اور امریکہ نے اصولی طور پر پاکستان میں مذاکرات میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 

متعلقہ پوسٹ