کراچی —
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3001 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے تک جا پہنچی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس بھاؤ 4811 ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جاری اقتصادی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔

