پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا اور ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ہفتہ 21 مارچ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں جمعرات کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔
اس سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، فلسطین، یمن، سوڈان، لبنان، ترکی اور مالدیپ میں جمعہ کو جبکہ افغانستان میں جمعرات کو عید الفطر منائی گئی۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد اور لاہور کی بادشاہی مسجد سمیت ملک کی دیگر مساجد میں نماز عید الفطر کے اجتماعات ہوئے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اگرچہ ہم عید کو خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ منا رہے ہیں، مگر ہمارے دل غزہ اور کشمیر کے عوام اور مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں جاری کشیدگی سے متاثرہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے غمگین ہیں۔
’آج پہلے سے کہیں زیادہ ہمیں امت کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر انصاف، وقار اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکیں۔‘
وزیر اعظم کے علاوہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عسکری قیادت نے بھی عید کے موقع پر بیان جاری کیا اور کہا کہ ’پاک افواج کے لیے عید کا حقیقی جذبہ وطن عزیز کی خدمت اور دفاع کے اعزاز میں پوشیدہ ہے، جہاں وہ اپنے خاندانوں سے دور رہ کر قوم کے امن و سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔‘

