پاکستان کا تاریخی مقام بابِ خیبر پر یومِ پاکستان کی پروقار تقریب ہوئی جس میں عسکری و سول حکام سمیت قبائلی مشران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں عسکری حکام ، پولیس و دیگر حکام شریک مقررین نے یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔
قبائلی عوام نے ملکی سلامتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تقریب کے اختتام پر بابِ خیبر سے جمرود بازار تک پیدل مارچ کیا گیا۔ شرکا کی جانب سے قومی پرچم اٹھا کر ملی نغموں پر جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ یومِ پاکستان تقریبات کا مقصد نئی نسل کو قومی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے.

