امریکی خام تیل کی قیمت اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر سے کم

oil price down global market1790104991 0


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت اگست کے بعد پہلی مرتبہ 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4 فیصد سے زیادہ گر کر 79.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کا اہم پیمانہ برینٹ خام تیل 4.1 فیصد کمی کے بعد 88.75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔

قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد بڑھنے اور ضرورت سے زیادہ ذخائر جمع ہونے کے خدشات قرار دیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگی کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات بھی بدستور موجود ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد میں اضافے اور لیبیا کی اہم تیل پائپ لائن دوبارہ فعال ہونے سے بھی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ عالمی منڈی میں طلب کے مقابلے میں تیل کی فراہمی زیادہ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز بند ہے جس کے باعث تیل کی قلت میں اضافہ ہوا اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی ہیں تاہم حملوں میں کمی کے بعد سے ترسیل آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ