ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منسوخ — 25 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت

IMG 20260327 WA1946


اسلام آباد — معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور معالج ڈاکٹر فضیلہ عباسی ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھِر گئی ہیں۔ اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے، جس کے بعد مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے نئے مرحلے کا آغاز متوقع ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی خطیر رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ اب تک ان رقوم کے ذرائع کے حوالے سے کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک متعلقہ کیس بند کردیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی اپیل منظور ہونے کے بعد دوسرا کیس بھی بحال کردیا گیا ہے، جس سے معاملہ ایک بار پھر قانونی پیچیدگیوں میں داخل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا نام اس سے پہلے بھی اس کیس کے سلسلے میں سامنے آچکا تھا، تاہم اب ضمانت کی منسوخی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ تاحال ملزمہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ پوسٹ