ایران نے کویت میں ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کردیا

IMG 20260330 WA2059


تہران / کویت سٹی، 30 مارچ 2026 — ایران نے کویت میں ڈی سیلینیشن پلانٹ پر ہونے والے حملے میں اپنا ہاتھ ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس کا الزام اسرائیل پر عائد کر دیا ہے۔
ایرانی فوج کی آپریشنل کمانڈ ختم الانبیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کویت میں واقع ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے اور اسرائیل نے یہ حملہ جان بوجھ کر ایران پر الزام تھوپنے کے لیے بطور بہانہ کیا۔ بیان میں اس اقدام کو "اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور صہیونی غاصبوں کی پستی” کی عکاسی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا اور ایک بھارتی مزدور جاں بحق ہوگیا۔
یہ پیش رفت خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے رہی ہے، کیونکہ حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے متضاد بیانیے سامنے آ رہے ہیں۔ رپورٹ لکھے جانے تک اسرائیل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خلیجی ریاست کویت اپنی میٹھے پانی کی ضروریات کے لیے بڑی حد تک ڈی سیلینیشن پر انحصار کرتی ہے، اس لیے اس اہم انفراسٹرکچر پر حملے نے عالمی سطح پر شدید تشویش پیدا کردی ہے۔

متعلقہ پوسٹ