41 سال بعد کراچی میں بارش کا نیا ریکارڈ قائم

بارش 3.webp


کراچی میں 41 سال بعد موسلادھار بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے ماضی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل 1985 میں 24 گھنٹوں کے دوران 37.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جو اب تک اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ سمجھی جاتی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز بارش کی توقع نہیں ہے۔ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے اثرات ملک کے مختلف علاقوں میں کل (4 اپریل) تک برقرار رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں اپریل کے مہینے کا اوسط درجہ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے تاہم گزشتہ رات درجہ حرارت معمول سے 5.8 ڈگری کم رہا جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ