ایران کا زبردست وار، امریکا کو بھاری نقصان، ایک ہی دن میں 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون تباہ

news 1775272124 3065



news 1775272124 3065

(ویب ڈیسک)ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے۔
ایران نے امریکی طیارے، ڈرون میزائل گرانے کی تفصیلات جاری کر دیں، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی، اسرائیلی فضائیہ کے لئے یہ دن یوم سیاہ ہے، فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ کے روز 2 جدید لڑاکا طیاروں کو گرایا۔

ترجمان کے مطابق ایروسپیس ڈیفنس فورس نے وسطی ایران میں جدید لڑاکا طیارہ گرایا، طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں ناکام رہا، آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اے10 جنگی طیارے کو مار گرایا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ متعدد صوبوں میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں کی گئیں، ایروسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا، اصفہان میں 2 جدید ایم کیو9 ڈرون، ایک ہرمیس ڈرون بو شہر میں تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی امریکا اور ایران میں ثالثی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید

انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائیاں نئے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ