اسلام آباد — ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معروف فنکاروں توثیق حیدر اور فرحان سعید نے کھل کر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے اس کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر لکھا:
"شہباز شریف نہیں، شاباش شریف — پاکستان نے امن کا پرچم بلند کیا۔”
توثیق حیدر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن بحال کرنے میں جو سفارتی کردار ادا کیا وہ قابل فخر ہے اور دنیا کو ماننا پڑے گا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔
پاکستانی فنکاروں نے مجموعی طور پر جنگ بندی کو خطے کے لیے راحت کی خبر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ امن دیرپا ثابت ہوگا۔

