تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) — ایرانی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ اگر امریکا اپنے اتحادی اسرائیل کو قابو میں نہ رکھ سکا تو ایران خود طاقت کے ذریعے خطے میں کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ دو ہفتوں قبل طے پانے والے جنگ بندی منصوبے میں امریکا نے تمام محاذوں پر لڑائی روکنے کی ضمانت دی تھی، تاہم اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس سے معاہدے کی بنیادیں کمزور پڑ رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کا یہ بیان خطے میں کشیدگی کو ایک نئی اور خطرناک سطح پر لے جا سکتا ہے۔

