اسلام آباد میں اہم مذاکرات کی تیاریاں عروج پر — فائیو سٹار ہوٹلز خالی، سڑکیں بند

IMG 20260408 WA2937


اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑی سفارتی بیٹھک کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے پیشِ نظر شہر کے فائیو سٹار ہوٹلز خالی کرا لیے گئے ہیں اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد، استقبال اور رہائش کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق فائیو سٹار ہوٹلز کی جانب جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے روٹس بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات خطے کے انتہائی اہم اور حساس معاملات سے متعلق ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ