وزیراعظم، فیلڈ مارشل ملاقات: امن اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور

394241 568677785


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’تمام فریقین کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تعریف کی۔‘

پاکستان کی کوششوں سے 28 فروری کو شروع ہونے والے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے گذشتہ روز بند ہوئے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کو صبح تقریباً ساڑھے تین بجے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اس کا اعلان کیا۔

جنگ بندی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کو براہ راست مذاکرات کے لیے 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کر رکھا ہے۔

امریکہ اور ایران دونوں نے تصدیق کہ ہے کہ ان کے وفود پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وائٹ ہاؤس کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان مذاکرات کے لیے ایک خصوصی وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کی، جو جمعرات کی شب اسلام آباد پہنچے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے کی خاطر دونوں فریقوں کو سہولت فراہم کرنے‘ اور ’ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔‘

بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ’اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کی تعریف کی‘ اور ’امن کے حصول میں ان کی کامیابی کی خواہش کی۔‘

انہوں نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کی تجدید بھی کی اور انہیں پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین خیال اور حمایت کا یقین دلایا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ