امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں دونوں ممالک کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آج وفود کی سطح پر ابتدائی مذاکرات ہوں گے جبکہ اہم اور مرکزی مرحلہ ہفتے کو طے پائے گا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دورے پر ہیں اور اسلام آباد میں ان کی موجودگی اس سفارتی پیشرفت کو مزید اہمیت دیتی ہے۔
پاکستان کا یہ کردار خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔

