کراچی: شہری نے غلط ای چالان کیخلاف عدالت میں کیس جیت لیا

IMG 20260410 WA1214


کراچی
کراچی میں ایک شہری نے ٹریفک پولیس کے غلط ای چالان کے خلاف عدالت سے انصاف حاصل کر لیا۔ مقامی عدالت نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے متنازع ای چالان منسوخ کر دیا اور ٹریفک پولیس کو مستقبل میں ای چالان جاری کرتے وقت مکمل احتیاط برتنے کی سخت ہدایت جاری کی۔
واقعے کی تفصیل کے مطابق 27 فروری کو صدر کراچی میں مذکورہ شہری کو غلط پارکنگ کے الزام میں 10 ہزار روپے کا ای چالان بھیجا گیا، جسے شہری نے یکسر غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔
عدالت نے سماعت کے بعد شہری کا موقف درست پایا اور چالان کالعدم قرار دے دیا۔ ساتھ ہی ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ای چالان سسٹم میں من مانی سے گریز کیا جائے اور ثبوت کے بغیر کسی بھی شہری کو چالان نہ کیا جائے۔
یہ فیصلہ کراچی کے شہریوں میں خوشی کا باعث بنا ہے اور اسے عام آدمی کی چھوٹی عدالتی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ