تل ابیب / اسلام آباد — اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کے بے نتیجہ اختتام پر اسرائیل نے کھلے عام خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صہیونی وزیرِ اعظم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "ایران نے ہمیں مٹانے کی دھمکیاں دی تھیں، اب وہ خود اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔”
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو کچل دیا ہے اور تہران اب پہلے جیسی پوزیشن میں نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حکمتِ عملی کامیاب رہی اور خطے میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے۔
اسرائیلی حکام نے مذاکرات کی ناکامی کو "مشرقِ وسطیٰ کے لیے اچھی خبر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہوتا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ ردِعمل ظاہر کرتا ہے کہ تل ابیب شروع سے ہی ان مذاکرات کو ناکام دیکھنا چاہتا تھا اور پردے کے پیچھے اس کے لیے سرگرم بھی رہا۔

