وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں کشیدگی کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ اجلاس

IMG 20260413 WA1952 scaled


اسلام آباد ( بیورورپورٹ) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر، مستقبل کی ضروریات اور کھپت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، تاہم بچت اور کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

img 20260413 wa19548526386674623542760
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں کشیدگی کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا جائزہ اجلاس 3


وزیراعظم نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے باوجود تیل کی کمی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جو اقدامات لیے گئے ہیں، وہ جاری رہیں گے۔ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر تیل کی درآمد کا انتظام بھی کیا جا چکا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

متعلقہ پوسٹ