بل گیٹس نے سابق اہلیہ کی فلاحی تنظیم کو  7.88 ارب ڈالر بھیج دیئے

news 1768061932 5780



news 1768061932 5780

(ویب ڈیسک) بل گیٹس نے  طلاق کے چار سال بعد اپنی سابق اہلیہ کی فلاحی تنظیم کو سات ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر  عطیہ بھیجا ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اپنی سابق  اہلیہ  میلنڈا فرنچ گیٹس کی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے 7.88  ارب  ڈالر منتقل کردینے کی خبر کو دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔

بل گیٹس اور میلنڈا کی شادی 1994 میں ہوئی تھیں۔  ان کے تین بچے ہیں۔  ان کی شادی 27 سال تک چلی لیکن آخر میں انہوں نے محسوس کیا کہ وہ مزید ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔

بل گیٹس اور میلنڈا کی  طلاق2021 میں ہوئی۔مئی 2021 میں دونوں نے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب ایک ساتھ آگے بڑھنےکے قابل نہیں رہے۔ طلاق کی قانونی کارروائی اگست 2021 میں باضابطہ طور پر مکمل ہوئی۔

 7.88 ارب ڈالر کی منتقلی  دونوں کی طلاق کے سلسلے میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی مالی ادائیگیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔

اس ادائیگی کا انکشاف بل گیٹس کی حالیہ ٹیکس فائلنگ کے نتیجہ میں ہوا۔  یہ پہلی بار ہےکہ بل اور میلنڈا کی طلاق سے جڑے مالی معاملات پبلک کے سامنے آئے ہیں۔

2021 میں طلاق کے بعد میلنڈا فرنچ نےکہا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت بل گیٹس خواتین اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی کام کے لیے اربوں ڈالر فراہم کرنےکےپابندہوں گے۔ اب یہ سامنے آ رہا ہے کہ بل گیتس نے چار سال بعد اپنے وعدے پر عمل کیا اور 7.88 بلین ڈالر میلنڈا کی بنائی ہوئی فلاحی تنظیم  میلنڈا فاؤنڈیشن کو بھیج دیئے۔ یہ تنظیم خواتین اور فیملیز کے لئے کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جنید صفدر کی شادی کا دعوت نامہ دینے شہباز شریف کے گھر گئے

میلنڈا فرنچ نے اپنی فلاحی تنظیم پیوٹل Pivotal   کو 2015 میں  خواتین اور فیملیز کی مدد کے مقاصد کے لئے قائم کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ بل گیٹس کے ساتھ ان کی بنائی ہوئی فلاحی تنظیم بل گیٹس اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن میں بڑے پیمانہ پر  فلاحی کام کرتی تھیں۔ بل گیٹس اینڈ میلنڈٓ فاؤنڈیشن کا دراصل میلنڈا نے ہی 2000 میں آغاز کیا تھا۔  وہ بل گیتس سے طلاق کے بعد بھی اس فلاحی ادارہ  کی شریک سربراہ رہیں تاہم 2024 میں انہوں نے اس فاؤنڈیشن کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد اس ادارہ کا نام بدل کر ، جنوری 2025 میں محض گیٹس فاؤنڈیشن کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات  : لاہور میں صدرعرفان حیات باجوہ نے میدان مار لیا، دیگر ڈسٹرکٹ بارز کے بھی نتائج آ گئے





Source link

متعلقہ پوسٹ