اسلام آباد: Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین Imran Khan کو مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے 57 صفحات پر مشتمل چالان تیار کر لیا ہے۔
چالان کے مطابق مختلف ممالک سے Pakistan Tehreek-e-Insaf (پی ٹی آئی) کے اکاؤنٹس میں 1800 سے زائد ٹرانزیکشنز کی گئیں، اور یہ رقوم ’نیا پاکستان‘ کے نام سے موصول ہوئیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق چالان میں مالی لین دین کی تفصیلات، متعلقہ شواہد اور دیگر دستاویزی مواد شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان کل تک عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔

