(24 نیوز)اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع تجارتی مرکز نتیوت میں بدھ کے روز لاکھوں کی تعداد میں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق شہد کی مکھیوں کے اس بڑے جھنڈ نے شاپنگ سینٹرز سے لے کر رہائشی علاقوں تک ہر جگہ ڈیرے ڈال دیے۔
حکام نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر گھروں کے اندر رہیں اور کھڑکیوں و دروازوں کو بند رکھیں۔
شہر کے مختلف حصوں سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکھیوں کی اتنی بڑی تعداد گاڑیوں اور گھروں کی بالکونیوں پر جم گئی ہے کہ ہر طرف بھنبھناہٹ سنائی دے رہی ہے۔
یہاں تک کہ اسرائیل کے لڑاکا اور جنگی طیارے بھی ان مکھیوں کے باعث اُڑان بھرنے سے قاصر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:اشتعال انگیز ویڈیوز بنانے پر معروف یوٹیوبر گرفتار، 6ماہ کی قید
میونسپل حکام نے ایک ہنگامی وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ متاثرہ علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی صورت میں ان مکھیوں کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں۔
مقامی انتظامیہ فی الحال صورتحال پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اتنی بڑی تعداد میں مکھیاں اچانک شہر میں کہاں سے آ گئیں۔
Tens of thousands of bees suddenly swarm Israel
Residents and shop owners are being advised to close all doors and windows
Israeli media reports swarms are appearing across the country pic.twitter.com/O6FvXDUfAT
— MOSCOW NEWS ???????? (@MOSCOW_EN) April 15, 2026
اس غیر معمولی واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی ہے جہاں کچھ صارفین اسے مذہبی حوالوں سے جوڑ رہے ہیں۔
ایک صارف نے بائبل کی کتاب ’یسعیاہ‘ کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس دن خدا مصر کی ندیوں سے مکھیوں اور اسور کی سرزمین سے شہد کی مکھیوں کو پکارے گا، جو قدیم زمانے میں غیر ملکی افواج کے حملوں کی علامت سمجھی جاتی تھی۔
ایک صارف نے گزشتہ دنوں اسرائیل میں کوؤں کے جھنڈ کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”پہلے کوے اب مکھیاں، اسرائیل پر خدا کا قہر“۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے اس حصے میں جب موسم گرم ہونا شروع ہوتا ہے تو شہد کی مکھیوں کی سرگرمیاں بڑھ جانا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔
ماہرین کے مطابق شہد کی مکھیوں کا ایک جھنڈ ہزاروں مکھیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے جو آسمان میں ایک ساتھ سفر کرتی ہیں۔


