ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

IMG 20260419 WA1090


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کار ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ملاقات کریں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں فریق جلد ہی کوئی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا اپنے مفادات اور اسرائیل کی سلامتی کو ہر صورت میں یقینی بنائے گا۔
یہ بیانات آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور علاقائی تنازعات کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ