آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے: متحدہ عرب امارات

IMG 20260419 WA1179


دبئی/واشنگٹن: متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کو مکمل اور غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم گزرگاہ پر کسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے۔
واشنگٹن میں جاری بین الاقوامی معاشی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی گزرگاہ ہے اور یہ سب کے لیے مشترکہ مفاد کی حامل ہے۔
ریم الہاشمی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا ایک انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً ایک پانچویں حصے کے برابر تیل اور توانائی گزرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کئی اہم اشیاء کی ترسیل کے لیے بھی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
اماراتی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ 10 سالوں میں متحدہ عرب امارات امریکا میں مزید 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ