مغربی ایشیا بحران: ٹویوٹا نومبر تک 38 ہزار گاڑیوں کی پیداوار کم کرے گی

toyota33 d


ٹوکیو: جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے باعث وہ نومبر تک اپنی عالمی پیداوار میں 38 ہزار یونٹس کی کمی کرے گی۔ کیوڈو نیوز کے مطابق اس کمی کا سب سے زیادہ اثر ان ٹرکوں پر پڑے گا جو مغربی ایشیائی مارکیٹ کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹویوٹا مارچ میں 20 ہزار اور اپریل میں 24 ہزار یونٹس کی کٹوتی کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد 7 اپریل کو دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان ہوا تاہم اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ 13 اپریل سے امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز پر ایرانی بندرگاہوں کی سمندری ٹریفک روک دی ہے، جو دنیا کی تیل سپلائی کا 20 فیصد ذمہ دار ہے۔

متعلقہ پوسٹ