واشنگٹن/تہران: امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برینٹ کروڈ 95.16 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔ امریکی ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.6 فیصد اور یورپی فیوچرز میں 1.1 فیصد کمی دیکھی گئی۔ تاہم ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا، سیول، تائپی اور ٹوکیو کے شیئرز میں اضافہ ہوا جبکہ تائیوان کی مارکیٹ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ سرمایہ کاروں کی نظریں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جمی ہیں اور ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر کشیدگی طول پکڑی تو دنیا ایک نئے معاشی بحران کی زد میں آ سکتی ہے۔

