سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی

IMG 20260428 WA2343


کراچی/اسلام آباد —
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں اچانک اور بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 89 ڈالر کی نمایاں کمی کے ساتھ 4,627 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی قیمتوں میں کمی کا اثر فوری طور پر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوا۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 8,900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 7,630 روپے کی کمی سے نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے مقرر ہوئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی
صرف سونا ہی نہیں بلکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 38 سینٹس کم ہو کر 73 ڈالر 27 سینٹس پر آ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اس کمی کا اثر دیکھا گیا جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 238 روپے کی کمی سے 7 ہزار 811 روپے اور فی 10 گرام چاندی 204 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 696 روپے پر آ گئی۔

متعلقہ پوسٹ