"آبنائے ہرمز میں ایران کے یکطرفہ انتظامات ناقابل اعتماد” — متحدہ عرب امارات کا سخت موقف

IMG 20260501 WA2438


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایران کے حوالے سے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے کسی بھی یکطرفہ انتظام پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ اماراتی صدارتی مشیر نے کہا کہ ایران نے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت کی ہے۔
اماراتی صدارتی مشیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران مخالف جذبات عروج پر ہیں اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پس منظر میں خلیجی ممالک اپنے تحفظات کھل کر بیان کر رہے ہیں۔
آبنائے ہرمز عالمی تیل کی تجارت کے لیے ایک انتہائی اہم گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل گزرتی ہے۔ اس آبنائے پر ایران کا جزوی کنٹرول ہے اور تہران نے ماضی میں متعدد بار اسے بند کرنے کی دھمکی دی ہے، جو عالمی توانائی منڈیوں کے لیے ایک سنگین خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔
امارات کے اس موقف نے واضح کر دیا ہے کہ خلیجی ممالک ایران کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے یا انتظام میں بین الاقوامی ضمانتوں کو ناگزیر سمجھتے ہیں اور ایران کی یکطرفہ یقین دہانیوں پر انحصار کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ پوسٹ