اسلام آباد — عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دے دی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم دو مختلف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی۔ توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت 21 کروڑ ڈالر اضافی پاکستان کو موصول ہوں گے۔
یہ منظوری پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات اور اقتصادی اصلاحات کے عمل کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رقم کی آمد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور روپے پر دباؤ میں کمی متوقع ہے۔

