ڈھاکا ٹیسٹ کا پہلا روز بنگلہ دیش کے نام — پاکستانی بولرز بری طرح ناکام

IMG 20260508 WA2207


ڈھاکا — شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش نے پاکستانی بولنگ کو بری طرح پاش پاش کرتے ہوئے دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنا لیے۔
پاکستانی بولرز پوری دن کھیل میں بنگلہ دیشی بلے بازوں پر کوئی گرفت قائم نہ کرسکے اور میزبان ٹیم نے گھریلو سرزمین پر پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پچ نے بلے بازوں کو بھرپور ساتھ دیا جس کا فائدہ بنگلہ دیشی اوپنرز اور مڈل آرڈر نے خوب اٹھایا۔
پاکستانی کپتان کو بولنگ کمبینیشن اور فیلڈنگ سیٹ اپ پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ دوسرے روز پاکستان کو جلد وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی ورنہ میزبان ٹیم میچ پر مضبوط گرفت قائم کرسکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ