امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی مال برآمد جہاز پر حملہ — 10 زخمی، 5 لاپتا

IMG 20260508 WA2068


واشنگٹن / تہران — امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے پانیوں میں ایک ایرانی تجارتی مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔ اس حملے میں 10 افراد زخمی جبکہ 5 افراد لاپتا ہیں۔
امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر ایرانی جہاز کو ہدف بنایا۔ حملے کے بعد جہاز میں آتشزدگی پھیل گئی اور عملے کے افراد کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
ایران نے اس حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تہران نے کہا ہے کہ یہ جہاز مکمل طور پر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفر کر رہا تھا۔
آبنائے ہرمز جہاں سے دنیا کی 20 فیصد تیل کی ترسیل گزرتی ہے، ایک بار پھر کشیدگی کا مرکز بن گیا ہے۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ