مہنگائی کی رفتار میں اضافہ — ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی

IMG 20260508 WA2203


اسلام آباد — ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی رفتار میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق:
 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی
➡️ 15 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں
مہنگی ہونے والی اشیا میں گھریلو استعمال کی روزمرہ اشیا شامل ہیں جن کا براہ راست اثر عام شہریوں کی قوتِ خرید پر پڑ رہا ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت عائد شرائط اور توانائی کی بلند قیمتیں مہنگائی کو تقویت دے رہی ہیں۔
حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دہرائے ہیں تاہم زمینی صورتحال عام آدمی کے لیے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ