پاکستان میں نئی ای-ZUMA سم نیٹ ورک کی آمد متوقع، امریکی نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ طے

IMG 20260506 WA2068


اسلام آباد — پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستانی گروپ ریسورسز نے انٹرنیشنل رومنگ کے ساتھ تین سال کا معاہدہ طے کرلیا ہے اور ای-ZUMA سم کے لیے امریکی نیٹ ورک کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ورچوئل موبائل نیٹ ورک آپریٹر (MVNO) لائسنس حاصل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ نئی سم سروس پاکستانی صارفین کو بین الاقوامی معیار کی موبائل سروسز فراہم کرے گی اور خاص طور پر انٹرنیشنل رومنگ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گی۔ ای-ZUMA سم کے ذریعے صارفین کو سستی اور بہتر بین الاقوامی کنیکٹیویٹی میسر آئے گی۔
پی ٹی اے سے ورچوئل موبائل نیٹ ورک لائسنس کے حصول کے بعد پاکستان میں MVNO کا نیا دور شروع ہوگا جو ملک کے ٹیلی کام سیکٹر میں مسابقت بڑھانے اور صارفین کو کم نرخوں پر بہتر خدمات دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کرے گا اور غیر ملکی پاکستانیوں سمیت عام صارفین کے لیے موبائل سروسز کو مزید سہل اور سستا بنائے گا۔

متعلقہ پوسٹ