وجے تھلاپتی نے وزیراعلیٰ بنتے ہی 200 یونٹ بجلی مفت کر دی

IMG 20260510 WA1296


چنئی،
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سابق اداکار اور سیاسی جماعت "تمیژگ ویتری کژگم” (ٹی وی کے) کے سربراہ سی جوزف وجے تھلاپتی نے آج تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے فوری بعد اپنے پہلے سرکاری حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ تک مفت بجلی کا اعلان کر دیا۔
اداکاری کو خیرباد کہہ کر سیاست میں قدم رکھنے والے وجے نے الیکشن مہم میں کیے گئے وعدوں کو پہلے ہی روز عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا۔ اس اسکیم سے وہ تمام گھریلو صارفین مستفید ہوں گے جن کا ماہانہ بجلی استعمال 500 یونٹ تک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام تمل ناڈو کی تاریخ میں کسی نئے وزیراعلیٰ کا پہلے روز کا سب سے بڑا عوامی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ